ممنوعہ فارن فنڈنگ نا اہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن کے عمران خان کو 18اور 23اگست کیلئے طلبی کے نوٹس

ممنوعہ فارن فنڈنگ نا اہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن کے عمران خان کو 18اور 23اگست ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، انہوں نے تحائف بیچ کر رقوم کی تفصیلات بھی گوشواروں میں درج نہیں کرائیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا باضابطہ شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کیس اور نااہلی  ریفرنس میں عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر نا اہلی ریفرنس پر عمران خان کو 18اگست جبکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر 23اگست کو طلب کیا گیا۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 23اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ روز یہ ریفرنس رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا، ریفرنس پر دیگر ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، آغا حسن بلوچ،صلاح الدین ایوبی، علی گوہر اور سعد وسیم شیخ کے دستخط ہیں۔

الیکشن کمیشن نوٹس

مزید :

صفحہ اول -