کامن ویلتھ گیمز، ریسلنگ مین پاکستان نے 2چاندی 1کانسی کا تمغہ جیت لیا

  کامن ویلتھ گیمز، ریسلنگ مین پاکستان نے 2چاندی 1کانسی کا تمغہ جیت لیا

  

        برمنگھم(افضل افتخار) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں انعام بٹ اور زمان انور نے چاندی جبکہ عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کے دیپک پونیا نے پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 85 کلوگرام فری سٹائل کیٹگری میں صفر کے مقابلے میں 3 پوائنٹس سے ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ نے 86 کلو گرام فری سٹائل کیٹگری میں آسٹریلیا کے جیڈن لارنس کو شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنائی، سیمی فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے ایڈورڈ لیسنگ کو شکست دیکر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی تھی۔قبل ازیں انعام بٹ نے سکاٹ لینڈ کے پہلوان کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، انعام پہلوان نے گیارہ پوائنٹ سے کشتی جیتی۔125 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر دھیسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔زمان انور نے سیمی فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے پہلوان کو صرف ڈیڑھ منٹ میں شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔اس سے قبل ریسلنگ کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے پہلوان زمان انور نے 125 کلو ویٹ کیٹگری میں 12 صفر سے کشتی جیت لی، انہوں نے ماریشس کے پہلوان کو چاروں شانے چت کیا۔کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کی فری سٹائل کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے ریسلرراس کوٹیلی کو دس صفر شکست سے دوچار کیا۔قبل ازیں عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں نائیجیریا کے ریسلر اماس ڈینیئل کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تاہم انہیں فائنل فور کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹرز کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا،پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس  سیمی فائنل کی پہلی ریس میں  20.89 کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے، ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کی کوالی فیکشن کا انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا، پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں رہنے میں کامیاب رہے اور ا?ٹھویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔ اس ریس کے فائنل میں پہنچنے والے وہ  ایشیا کے واحد ایتھلیٹ ہیں فائنل ریس ہفتے کی شب  پاکستانی وقت کے مطابق   رات ڈیڑھ بجے ہوگی۔

ریسلنگ

مزید :

صفحہ اول -