شہباز شریف فیملی اثاثے منجمد کرنے کیخلاف کیس،وکلاء سے مزید دلائل طلب

شہباز شریف فیملی اثاثے منجمد کرنے کیخلاف کیس،وکلاء سے مزید دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے میاں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے  شہبازشریف کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے   عدالت نے حکم دیا کہ اس کیس کو منی لانڈرنگ کے مرکزی کیس کے ساتھ ہی مقرر کر دیا جائے   حمزہ شہباز اور نصرت شہباز نے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کررکھا ہے،نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے استدعا ہے کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

علاقائی -