شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، 4ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، 4ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران شاہ رکن عالم ملتان سے شہری کو اغواء کرنے والے  4 ملزمان گرفتارکر کے مغوی کو بازیاب کر لیا تفصیلات کے مطابق  4 کارسوار ملزمان نے 20 سالہ اسامہ کو ملتان سے اغواء کیااور شیراکوٹ کے علاقے نیازی اڈا لائے جہاں مغوی نے پولیس کو دیکھ کر شور شرابہ کیا پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے گاڑی بھگا دی پولیس نے پیچھا کر کے ملزمان رؤف، زبیر، قیصر، عقیل کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا پولیس کے مطابق مدعی شہزاد حسین نے ملتان میں اپنے بیٹے اسامہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا مغوی اسامہ کے والد اور متعلقہ پولیس کو ملتان اطلاع کر دی گئی۔  

مزید :

علاقائی -