سیشن عدالت کا پولیس افسران کیخلاف درخواستیں فرنٹ ڈیسک پر وصول کرنے کا حکم 

سیشن عدالت کا پولیس افسران کیخلاف درخواستیں فرنٹ ڈیسک پر وصول کرنے کا حکم 

  

ملتان(نیٹ نیوز)سیشن عدالت نے پولیس افسروں کے خلاف درخواستیں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر وصول کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج شہبازاحمد کھگہ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ او زکو تحریری اطلاع دے دی جائے کہ پولیس افسروں کے خلاف درخواستیں وصول کی جائیں، عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا گیاتھاکہ لاہور کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک والے کسی بھی پولیس(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 والے کے خلاف درخواست وصول نہیں کرتے،درخواست وصول نہ کرنے کا پولیس ویب سائٹ پہ کوئی ایسا قانون موجود نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست کی نہ وصولی کے بارے رپورٹ طلب کی جائے اورآئی جی پنجاب کو حکم دیاجائے کہ پولیس افسروں کے خلاف فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواست وصول کی جائے۔

سیشن عدالت 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -