چاچڑاں شریف، سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، نقل مکانی

چاچڑاں شریف، سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، نقل مکانی

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)انتظامیہ نے دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں اور درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں پانی کے بہا میں تیزی آنے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی  ڈپٹی کمشنر موسی رضا کے مطابق چاچڑاں شریف کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جسکے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے ریسکیو محکمہ آبپاشی سمیت متعلقہ ادارے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

حرکت میں آ گئے جبکہ دوسری جانب منچن بند پر سیلابی صورتحال سے لیاقت پور ظاہر پیر رکن پور جمالدین والی اور بنگلہ دلکشاہ سے ملحقہ مقامات پر سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں اور درجنوں بستیاں اور مکانات زیر آب آگئے ہیں۔ منچن بندچاچڑاں شریف بنگلہ دلکشاہ کے مقامات پر پانی کے بہا میں مسلسل تیزی آرہی ہے جبکہ سیلاب زدگان نے نقل مکانی شروع کر دی۔ کئی مقامات پر متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور اور حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -