ڈیرہ،سیلاب زدہ علاقوں میں زائد المعیاد ادویات بھجوانے کا انکشاف، انکوائری میں معاملہ کلیئر

ڈیرہ،سیلاب زدہ علاقوں میں زائد المعیاد ادویات بھجوانے کا انکشاف، انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)محکمہ صحت نے ڈیرہ غازیخان کے سیلاب زدہ علاقہ میں میں زائدالمیعاد ادویات بھجوانے کے معاملہ کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیااس سلسلہ میں کمشنر ڈیرہ کی طرف سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر احسن اور ڈاکٹر کامران نے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
بتایا کہ مذکورہ ادویات نہ ہم نے خریدی ہیں اور نہ ہماری طرف سے تقسیم کی گئیں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف مخیر حضرات اپنے طور پر امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے کسی دیگر لوگوں کی طرف سے یہ ادویات تقسیم کی گئی ہوں گی اور ہمارے کسی ریلیف کیمپ میں ایسی زائد المعیاد ادویات نہ موجود ہیں اور نہ کسی کو فراہم کی گئیں۔