ہاسٹلز کھنڈر میں تبدیل،انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی، مسعود ہراج

ہاسٹلز کھنڈر میں تبدیل،انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی، مسعود ہراج

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ہاسٹلز میں صفائی کی ناقص ترین صورتحال ہے انسداد ڈینگی سپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے جبکہ ہاسٹلز کسی کھنڈر خانہ سے کم نہیں ہیں جہاں ملک کی کریم سمجھے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 جانے والے مسیحا رہنے پر مجبور ہیں بھاری فیسیں لینے کے باوجود انتظامیہ ہاسٹلز کی تزین و آرائش سے قاصر ہے پی ایم اے نے پہلے بھی اپنی مدد آپ کے تحت ہاسٹلز میں جمنزیم سوئمنگ پول لائبریری اور دیگر تزین و آرائش کے کام کروائے اب بھی اپنے طلبا و طالبات اور ڈاکٹروں کو اس ناقص ماحول میں رہنے پر مجبور نہیں ہونے دیں گے اعلی حکام تک آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھٹہ ہال میں پی ایم اے کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ہاسٹلز کی بہتری کے اقدامات اٹھاتے رہیں گے جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے یقین دہانی کروائی ہے دو ماہ کے اندر نشتر ہاسٹلز کی سڑکوں کو بنوایا جائے گا،جبکہ پی ایم اے ملتان اپنی مدد آپ کے تحت بھٹہ ہال میں ایک ماہ کے اندر سٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری بنائے گی جبکہ گراسی پلاٹ میں لائٹنگ اور بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم ایس اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال جلد از جلد ہاسٹلز کی ابتر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیں اور نئے سرے سے تمام تزین و آرائش فوری کروائی جائے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اس موقع پر سینئر و جونیئر  ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ملتان کے  ڈاکٹرز کی واحد منتخب شدہ  تنظیم پی ایم اے ملتان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -