میزاب گروپ کا عمرہ سیمینار آج لاہور میں ہو گا

میزاب گروپ کا عمرہ سیمینار آج لاہور میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان کے سب سے بڑے عمرہ گروپ میزاب گروپ کا عمرہ سیمینار2022ء آج پی سی لاہور ہو گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مہمان خصوصی ہوں گے، عمرہ سیمینار میں ملک بھر سے بزنس پارٹنر بزنس پوائنٹ کے ذمہ داران کے علاوہ سعودی عمرہ کمپنیوں کے مالکان خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین الحاج مسعود شنواری خدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور بھی عمرہ سیمینار سے خطاب کریں گے۔ ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمن چودھری اور شاہد محمود انور میزاب گروپ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور عمرہ پالیسی2022ء پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، پروگرام پی سی لاہور میں ہو گا،داخلہ بذریعہ پاس ہو گا۔
میزاب گروپ

مزید :

صفحہ اول -