نشتر ہسپتال،کرونا پھر بے قابو متعدد افراد داخل،فوکل پرسن
ملتان (خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 942 ہے، کورونا میں مبتلا 05 جبکہ شبہ میں 07 مریض زیر علاج (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
ہیں, ضلع ملتان میں سمارٹ سیمپلنگ کے دوران 25 افراد میں کورونا کی تصدیق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پازیٹیویٹی کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد رہی تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا یوں یکم اپریل 2020 سے پانچ اگست 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 942 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت کورونا میں مبتلا 05 جبکہ کورونا کے شبہ میں 07 مریض زیر علاج ہیں ،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 1 ہزار 06افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 989فراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 20 خالی ہیں، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 466افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی یوں پازیٹیویٹی کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد رہی،