کورونا کی چھٹی لہر کے اور جاری، 2افراد جاں بحق، 164کی حالت تشویشناک 

کورونا کی چھٹی لہر کے اور جاری، 2افراد جاں بحق، 164کی حالت تشویشناک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 2 افراد جاں بحق، 750 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیس ہزار آٹھ سو چون ٹیسٹ کئے گئے، سات سو پچاس نئے مریض رپورٹ ہوئے، ایک سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دو مریض جاں بحق ہو گئے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ہیلتھ ٹیموں کو بوسٹر ڈوز مکمل کرنے کیلئے  جلد ازجلد اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے، دوسری طرف ورکرز مہم شروع کرنے کیلئے فیلڈ میں نکل پڑے ہیں۔