آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہوگی احسن اقبال 

آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہوگی احسن اقبال 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہے کہ آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہو گی، ویژن 2025 کے تحت انرجی، واٹر اور فوڈ سیکیورٹی کو آپس میں لنک کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے پاکستان پلاننگ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  پانی سے چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پانی کو پہلے بجلی پیدا کرنے اور پھر زرعی شعبے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہو گی۔ (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

انہوں نے کہا کہ معاشی ڈویلپمنٹ کیلئے انرجی بنیادی اکائی ہے، انرجی کی کمی سے معیشت ترقی نہیں کر سکتی   موجودہ دور میں کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے انرجی کی فراہمی ابتدائی ترقی کا مرحلہ ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پلاننگ نہ کی گئی تو ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتا۔

احسن اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -