فائرنگ،نوجوان قتل،مظفر گڑھ روڈ پر حادثہ،بچی جاں بحق

فائرنگ،نوجوان قتل،مظفر گڑھ روڈ پر حادثہ،بچی جاں بحق

  

ملتان،بورے والا(خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) نواحی گاوں 118/ ای بی میں مقصود گجر نامی زمیندار کے ڈیرہ پر اسی گاوں کے رہائشی وقار نامی شخص پر موٹر پمپ چوری کے شبہ میں پنچائت ہورہی تھی دوران پنچایئت گاوں کے 65 سالہ ملک طالب نامی شخص کے وقار سے تلخ کلامی ہوئی تو پنچایئت ختم ہوتے ہی وقار اور اسکے بھائی نے ملک طالب کو للکارا کہ تم نے پنچایئت میں ہمارے خلاف بات کیوں کی اور تمہارا بیٹا ڈیڑھ سال قبل ہماری بہن کو گھر سے بھگا کر لے گیا (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

تھا اس رنج کی بنا پر وقار نے اس پر فائرنگ کردی اور دونوں بھائی موقع سے فرار ہوگئے طالب کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو بورے والا سے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جارہا تھا کہ وہ رستے میں ہی دم توڑ گیا تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔کڈنی سینٹر مظفرگڑھ روڈ پر تیز  رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں  12 سالہ زہرہ موقع پر جاں بحق ہوگی جبکہ آسیہ بی بی رخسانہ بی بی شان۔ اجمل  عدنان عاشق حسین  زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کر دیا  جبکہ مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کیحوالے کرکے ٹرالر ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -