کوٹ ادو:ڈاکو ناکے، لوٹ مار، فائرنگ واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ

کوٹ ادو:ڈاکو ناکے، لوٹ مار، فائرنگ واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ

  

   کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) کوٹ ادو شہر اور گردونواح میں آئے روز چوری ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھینے کی وارداتوں سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے چوری ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں سرعام ہونے لگیں گزشتہ کئی دنوں سے کوٹ ادو شہر 1122 کے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 پچھلی سائیڈ بائی پاس پر  اور دن دہاڑے تھانہ چوک سے نئی موٹر سائیکل ڈی70  کھڑی ہوئی دکان کے آگے سے اٹھا لی گئی اسی طرح گھروں اور دکانوں کے آگے سے کئی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں گزشتہ رات ڈاکو گن پوائنٹ پرپیٹرول  ایجنسی مالکان دونوں بھائیوں شبیر اور بشیر  کو گولی مار کرشدید زخمی کر دیا  اور لاکھوں روپے کی نقدی لے کر فرارہوگئے  تاجر اور شہری برادری قیمتی گاڑیوں  اور نقدی  سے محروم  ہوگئے   کوٹ ادو پولیس چوری اور  ڈکیٹی  کرنے والے  گروپ کو پکڑنے میں ناکام  چوری ڈکیتی  اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے شہری خوف میں مبتلا ہونے لگے  تاجر برادری اور شہریوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری ڈکیتی  کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہری اپنا کاروبار بلا خوف  کر سکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -