حکومت ملک کو انتشارکی طرف  دھکیلنا چاہتی ہے، اورنگزیب خان کھچی

حکومت ملک کو انتشارکی طرف  دھکیلنا چاہتی ہے، اورنگزیب خان کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور میلسی سے مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی 22 کروڑ عوام کے دلوں میں ہے جس کا اظہار جمعرات کو ملک گیر احتجاج اور اس سے  پہلے 17جولائی کے انتخابات میں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ہوا حکومت اگر پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرے گی تو یہ اس کا خام خیال ہے عمران خان کے بغیر پاکستانی سیاست مکمل نہیں ہوتی ویسے بھی 13 پارٹیاں ایک جانب ہیں اور عمران خان دوسری جانب جس سے 2 پارٹی سسٹم کی صورتحال واضح ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں. کیا  انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر حالات کو 25 مئی کی جانب لے جایا جارہا ہے۔جبکہ عمران خان الیکشن کی تاریخ کے نکتے پر بیٹھنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا انتقامی ون نکاتی ایجنڈا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -