کچہ، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تیزی لانیکاحکم 

کچہ، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تیزی لانیکاحکم 

  

 ملتان (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس آف پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اجلاس ہوا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے محرا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

م الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی اس کے علاوہ جنوبی پنجاب راجن پور کچہ کے علاقہ میں کریمنل گینگز کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی آئی جی پنجاب نے کچہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ آپریشن ایریا میں تعینات نفری کو بلٹ پروف جیکٹس سمیت ضروری سامان اور جدید اسلحہ کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔  کچہ کے دریائی علاقہ میں آپریشن کیلئے ضرورت پڑنے پر دیگر فورسز سے بھی کوارڈینیشن کی جائے ۔  کچہ میں جاری آپریشن میں شریک افسران و جوانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں  اپنے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے  سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے جاری حکومتی سرگرمیوں میں پولیس ٹیمیں اپنا موثر کردار ادا کریں۔  محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت ایکشن لیا جائے۔  حساس اضلاع میں پولیس ٹیمیں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھیں یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے جائیں۔ افسران خود فیلڈ میں  نظر آئیں۔  ڈیوٹی پر تعینات فورس کی بنیادی ضروریات کا خیال سینئر افسران خود رکھیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور سپروائزری افسران ان آپریشنز کی خود نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کچہ کے دریائی علاقہ میں آپریشن کیلئے ضرورت پڑنے پر دیگر فورسز سے بھی کوارڈینیشن کی جائے اورآپریشن ایریا میں تعینات نفری کو بلٹ پروف جیکٹس سمیت ضروری سامان اور جدید اسلحہ کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، کچہ میں جاری آپریشن میں شریک افسران و جوانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے جاری حکومتی سرگرمیوں میں پولیس ٹیمیں اپنا موثر کردار ادا کریں اور دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ موٹر بوٹس پر پٹرولنگ کو مزید موثر بنائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں اوریوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے جائیں۔ فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ حساس اضلاع میں پولیس ٹیمیں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھیں اور یوم عاشور کے موقع پر افسران خود فیلڈ میں نظر آئیں،آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے ہدایت کی کہ مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت ایکشن لیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قوانین پر من و عن عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یہ احکامات انہوں نے آج ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے محرام الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، آئی جی پنجاب کو جنوبی پنجاب راجن پور کچہ کے علاقہ میں کریمنل گینگز کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آفس آمد پر  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کئے جائیں اور انہیں گراس روٹ لیول پر ہی انصاف کی فراہمی کا عمل یقینی بنایاجائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ او ر حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے اور نقص امن کی کسی بھی کوشش پر بلا امتیاز قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت، ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ،ڈی پی او خانیوال جلیل عمران، ڈی پی او لودھراں عبدالروف بابر بھی موجود تھے۔

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان )ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ کچہ میں پولیس فورس عوام کی جان و مال اور عزت و آبروکی حفاظت کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہیں، پولیس کا مورال بلند اور(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 ٹارگٹ واضع ہے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر)دوست محمد کے ہمراہ کچہ بھونگ میں اگلے مورچوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ اور انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے عوام کی جان و مال اور عزت و آبروکی حفاظت کے لیے کچہ کے علاقہ میں پولیس فورس کے افسران و جوان سینہ سپر ہیں جن کا مورال بلند اور ان کا ٹارگٹ واضع ہے، پولیس فورس اپنی تربیت، مہارت اور حکمت عملی کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت مشکل کردیا گیا اور ان کے خلاف پولیس کا گھیرا روز بروز تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے قانون کی بالادستی کا تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے، اس موقع پر انہوں نے مورچوں میں جاکر تعینات جوانوں سے  پیشہ ورانہ امور گفتگو کی اور ان کے مورال کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عظیم مشن کی تکمیل پر ہیں اس ہارڈ ایریا کی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں اور جس طرح ٹیم ورک بنا ہوا ہے اسے قائم رکھیں اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -