سرکاری ملازمین لوگوں کو ریلیف فراہم کریں، سردارفاروق امان اللہ

سرکاری ملازمین لوگوں کو ریلیف فراہم کریں، سردارفاروق امان اللہ

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)ملازمین دیانیداری اورفرض شناسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست پہنچائیں۔ کام کی غرض سے انے والے لوگوں کو دفتر کے چکر لگوانے کی بجائے حکومتی ویژن کے مطابق ان کی دیلز پر حل کریں۔ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے جونیئر کلرک سید طائر شاہ کو نوکری بحالی پر ارڈر دینے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی ڈی ای او سید دلشاد شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی فلاع وبہبود کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور سرکاری ملازمتوں میں سن کوٹہ پر عمل درامد سمیت کئی دیگر اقدامات موجودہ حکومت کے قابل ذکر کام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجن پور کے بے روز گار نوجوانوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی پیکج لایا جائے گا۔میرٹ پر راجن پور کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -