افوا ج پاکستان کی قربانیاں لازوال ریلی سے نذیراحمد خان کا خطاب

افوا ج پاکستان کی قربانیاں لازوال ریلی سے نذیراحمد خان کا خطاب

  

ملتان(پ ر)افواج پاکستان اور کشمیر ی مسلسل جنگ میں اور مسلسل قربانیوں کی تار یخ رقم رہے ہیں افواج پاکستانیوں کی اپنی قوم کیلئے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے جنگ میں کامیابی لازم کہ دونوں کو کلمہ طیبہ اور نعرہ تکبیر کی مدد حاصل ہے۔پاک افواج میں جب نعرہ(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 تکبیر بلند ہوتا ہے تو دشمن کے سینے دہل جاتے ہیں اسی طر جب کشمیر ی کشمیر پابنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتا ہے دشمن کا سینہ پھٹ کر رہ جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر مجلس قائد اعظم پاکستان نذیر احمد خان  نے لاہو پر یس کلب کے سامنے یوم استحصال کشمیر،سلام شہدائے افواج پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں اپنے عوام کی مدد کرتے ہوئیشہید ہونے والے  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر خالد، میجر سعید، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض قوم کے سرکا تاج اور لاک ڈان میں پاکستان کا نعرہ بلند کر نے والے کشمیری پاکستان کی جان ہیں۔ مودی کے عقوبت خانے ہٹلر اور چنگیز خان کے مظالم کو شرما رہے ہیں جانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کے ہتھوڑے ہتھوڑوں سے توڑے جاتے ہیں، ناخن نکالے جاتے ہیں اور ان کے سر اور داڑھی کے بال نوچ لیے جاتے ہیں۔آج کشمیر ایک خونی سوالیہ نشان ہے جو قلم کی نوک سے ٹپک رہا ہے۔ بلاشبہ یہ کرہ ارض پر ہمارے وقت کا سب سے بڑا المیہ ہے۔جہاں بھارتی سامراج کے ظلم نے آگ بھڑکا رکھی وہیں کشمیری عوام کا جذبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ وہ ہمت اور بہادری کے نشان، آج کشمیر کا ہر گھر محاز جنگ کی کیفیت میں، ہر گلی میدان جنگ ہے۔ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں کے خون سے روشن ہو رہا ہے۔ کشمیری عوام بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور دنیا پاک افواج کے نعرہ تکبیر سے گونجتی رہے گی.ریلی میں مرکزی قائدین جس میں چیئرمین ڈاکٹر سید سجاد حیدر مرکزی رہنما کرنل ر عمر قیوم،عبدالوہاب خان،ڈاکٹر حذیفہ عبداللہ خان اور مولانا رحمت اللہ خان نے شرکت کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -