مراکز صحت میں سروسز ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کا حکم

مراکز صحت میں سروسز ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کا حکم

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)  سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور مراکز صحت میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لایا جائے۔ یہ باتیں انہوں نیسروس ڈیلیوری بہتر بنانے بارے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے جائزہ اجلاس (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کو ہمہ وقت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح بنایا جائے اور تمام اسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کا وافر اسٹاک ہمہ وقت موجود ہونا چاہیے۔اور انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہا کہ اسپتالوں اور مراکز صحت کی صفائی اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال پر خصوصی فوکس کیا جائے اور ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو بروقت اور موثر طور پر استعمال میں لایا جائے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے افرادی قوت، ادویات کی دستیابی،طبی مشینری کی فعالیت، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بجٹ، پروکیورمنٹ پلان، اسپتالوں کو در پیش مسائل اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ سیکرٹری نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کے عمل میں در پیش مسائل کو فوری حل کیا جائے اور اسے لوگوں کے لیے بہتر بنانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -