رحیم یارخان پولیس کا آزاد کشمیر میں آپریشن،بچہ بازیاب، والدہ کے حوالے

رحیم یارخان پولیس کا آزاد کشمیر میں آپریشن،بچہ بازیاب، والدہ کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)تھانہ آئیر پورٹ پولیس نے مبینہ اغوا شدہ بچہ کشمیر سے ڈھونڈھ نکالا، ناراض ہو کر گھر سے گیا تھا کسی نے اغوا نہیں کیا  والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔ کچھ روز قبل 11/12 سالہ عثمان کی والدہ (آ)(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 بی بی نے تھانہ آئیر پورٹ پولیس کو تحریری درخواست دی ہے اس کا بیٹا جو کہ مقامی مدرسہ میں قرآن پاک حفط کر رہا ہے مدرسہ گیا لیکن واپس نہ آیا اسے شک ہے کہ اس کے بچے کو اغوا کر لیا گیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جدید ٹیکنالونی اور تمام تر وسائل برے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او محمد یونس کی زیر نگرانی سب انسپکٹر صدام حسین دگڑوچہ اور ٹیم نے بچے کو کشمیر میں سراغ لگا کر ڈھونڈھ نکالا اور اس کی والدہ کے حوالے کر دیا اس موقع پر محمد عثمان نے بیان کیا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا جس پر پولیس افسران نے اسے سمجھایا کہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کرے جس سے اس کے والدین کو پریشانی کا سمانا کرنا پڑے جس پر اس نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔