پلاٹ کی مد میں شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ،ریفرنس کی سماعت26ستمبر تک ملتوی

پلاٹ کی مد میں شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ،ریفرنس کی سماعت26ستمبر تک ملتوی

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) احتساب عدالت نمبر 2 ملتان نے خان پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے ریفرنس نمبر 12 ایم/19 میں بریت سے متعلق ملزم(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 طیب بلال کی درخواست جبکہ ریفرنس نمبر 46 ایم/19 میں ملزم زبیر فاروق وغیرہ کے ریفرنس میں وکیل کی استدعا پر سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق خان پراپرٹی ڈیلرز ملزمان زبیر فاروق،محمد بلال اور طیب بلال وغیرہ کے خلاف شہریوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے رہائشی کالونیوں میں پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی جس پر ریفرنس 11،12، 13، 46 ایم/19 سمیت دیگر تیار کرکے عدالت میں جمع کرائے گئے تھے۔ملزمان کے خلاف گواہوں کی شہادتیں قلمبند بھی کی جارہی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -