این اے157، کاغذات نامزدگی جمع، الیکشن آفس میں رش
ملتان (خصوصی رپورٹر) ضمنی الیکشن این اے 157، الیکشن کمیشن آفس میں گزشتہ روز کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے گزشتہ روز دن بھر الیکشن کمیشن کے آفس میں رش لگا رہا، امیدوار ریلیوں کی صورت میں اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس میں پہنچے، امیدواروں کے حامیوں (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کی جانب سے کے نعرہ بازی بھی جاری رہی، پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی پہلے ہی کاغذات نامزدگی جمع کروا چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی سمیت آزاد امیدوار کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز این اے 157 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی اس دوران امیدواروں کی آمدورفت کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے آفس پہنچے، اس دوران ان کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور مسلسل نعرے بازی کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر گل پاشی بھی کرتے رہے، پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی سمیت 12 امیدوران نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جبکہ 18 امیدواروں نے کاغذاتِ وصول کئے تھے، انجینئر وسیم عباس، محمد ادریس، سیف احمد قریشی، سید علی موسی گیلانی، ارشاد علی بابر، محمد عمران، محمد خلیل، محمد طاہر، محمد سلیم، نسیم حسین اور محمد سلمان الہی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار کی آج لسٹ جاری کرے۔