کراچی: سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  کراچی: سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں 6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جس کا اطلاق آج (ہفتہ)سے ہو گا۔محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -