نوجوان کی صوبہ سند ھ میں شکار پور  میں ڈاکوؤ ں کے ہاتھوں اغواء اور تشددکی ویڈیو وائرل

نوجوان کی صوبہ سند ھ میں شکار پور  میں ڈاکوؤ ں کے ہاتھوں اغواء اور تشددکی ...

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نوجوان کی صوبہ سند ھ میں شکار پور میں ڈاکوؤ ں کے ہاتھوں اغواء اور تشددکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،جس پر ڈی پی او چارسدہ نے نوجوان کے اغواء اور تاوان کا مطالبہ کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نوجوان فضل سبحان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے ان سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے جبکہ غربت کے باعث ان گھرفاقوں کی نوبت ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نوجوان پر ڈاکوؤں کی تشدد کی ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کے آزادی کے بدلے ڈاکوؤ ں نوجوان کے خاندان سے 30لاکھ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو ں میں د یکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ نوجوان ایک ریگستان میں درخت کے ساتھ زنجیروں سے باندھا گیا ہے جس پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جار ہا ہے۔ویڈیوں میں نوجوان اپنے  ماموں اور چاچو کو ڈاکووں کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے اور خود پر ہونے والے  تشدد کا ذکر کر رہا ہے۔نوجوان کے مطابق اسے کئی کئی دن تک کھانا،پانی نہیں دیا جاتاجبکہ روزانہ بندوقوں اور ڈنڈوں سے اس پر تشدد کیا جا تا ہے۔اس حوالے نوجوان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی غریب ہے جہاں پر ان کے ساتھ کھانا کھانے کے پیسے نہیں اور بچے بعض اوقات بھوکے سو جاتے ہیں، یہ نوجوان کی دو ماہ قبل ایک لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جس نے  نوجوان کو شادی کا جھانسہ دیکر سندھ  بلایا بعد میں معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکی نے اس نوجوان کو ڈاکووں کے حوالے کیا ہے جو دو ماہ سے ان پر تشدد اور ان سے 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق فضل جان دیہاڑی لگانے والاانتہائی غریب جوان ہے اور اغواء کے  دو ماہ بعد مغوی کے موبائل سے ویڈیو بنا کر دوستوں کو بھجوائی گئی۔ویڈیوں وائر ہونے کے بعد ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ عمرزئی میں اغواء کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے دوسری جانب  پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس صوبائی ڈائریکٹر شہنام خان کے مطابق ان کی نتظیم کی جانب سے نوجوان کی بازیابی کے لئے سرگرمیاں شروع کی گئی ہے جس میں شکار پور کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رابطہ ہوا ہے لیکن وہاں سے ان کو تسلی بحش جواب نہیں دیا جا رہا۔ شہنام خان کے مطابق نوجوان کی رہائی کیلئے آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -