صوابی‘ قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت چار ملزمان گرفتار

  صوابی‘ قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت چار ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے ایک کارروائی کر تے ہوئے تین سالوں سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت چار ملزمان گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ مزمل خان سکنہ بام خیل نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ تیرہ جولائی 2019کو وہ اور مسمی سندیل اور مقتول شاہ خالد کے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں مسلح ملزمان پرویز، قیصر اور اشتیاق نے اچانک وہاں آکر ان پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی جسکے نتیجے میں مسمی شاہ خالد لگ کر موقع پر جانبحق ہوا جبکہ مدعی مزمل اور سندیل زمین پر گر کر زخمی ہوئے، ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو کر روپوش ہوئے جبکہ تین مہینے پہلے اشتہاری مجرم پرویز کے بیٹے ملزم حبیب نے دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ موٹرکار میں آکر مسمی مزمل اور سندل کو سنگین دھمکیاں  دیتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔اس سلسلے میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کرتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے کامیاب چھاپہ زنی کے دوران اشتہاری مجرم پرویز اور ملزم حبیب گرفتار کرلئے جبکہ ملزم چوری چکاری میں مطلوب مکزم حارث سکنہ پنج پیر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 371 گرام آئس اور پستول، ملزم فقیر اللہ سکنہ پنج پیر سے 01 کلاشنکوف بمع کارتوس برآمد کی گئی،