صوابی، قصائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، متعد د کیخلاف مقدمات درج 

  صوابی، قصائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، متعد د کیخلاف مقدمات درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          صوابی (بیورورپورٹ) ڈی پی او محمد شعیب خان کی نگرانی میں پولیس نے ضلع صوابی میں لمپی سکن بیماری سے سینکڑوں کی تعداد میں جانوروں کی ہلاکت اور متاثرہ بیمار جانوروں کو ذبح کر کے فروخت کرنے والے قصائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دی۔ ضلع بھر میں اس موذی بیماری سے کروڑوں روپے مالیت کے گائے، بھینس، بچھڑے اور دیگر جانور ہلا ک ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایک جانور کی قیمت 80ہزار سے لے کر 2لاکھ روپے تک ہے۔زمینداروں کے علاوہ ذاتی طور پر رکھنے والے جانور اس وباء کی زد میں ہے۔جس سے غریب زمینداروں اور کاروباری لوگوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ جب کہ لمپی سکن کے شکار جانوروں کو اونے پونے قیمتوں پر قصائیوں کو فروخت کیا جار ہا ہے۔جس کے کھانے سے لوگوں میں بھی یہ بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی پولیس حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں یارحسین پولیس نے ایک کارروائی کر تے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصائی گرفتارکر لیا۔ وبائی خطرناک بیماری میں مبتلا گائے کے ذبح ہونے کی اطلاع موصول ہو کر قصائی سے گوشت قبضہ میں لے کر ڈاکٹر کے پاس بھجوایا گیا، رائے ڈاکٹری کے مطابق گوشت مضر صحت قرار دی گئی، جس پر قصائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ وبائی خطرناک بیماری میں مبتلا گائے کو قصائی انور زیب نے ذبح کرکے فروخت کر رہا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور ہشم گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر شہزاد خان،بیٹ آفسر اے ایس آئی حامد خان بمع نفری پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر قصائی انور زیب سے گوشت قبضہ میں لے کر وٹرنری ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا گیا جس پر ڈاکٹر نے رائے دے کر مضر صحت قرار دیا۔جس پر ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان بمع پولیس ٹیم نے ملزم قصائی انور زیب کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔