راہزنی کی غرض سے موجود خطرناک ملزم گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے یکہ توت، زرگر آباد اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گروہ کا سرغنہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آغا میر جانی شاہ کے علاقہ لیکلی دروازہ کے قریب کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھا جس کا تعلق نواحی علاقہ سے ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ لیکلی دروازہ کے قریب خطرناک ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عبدالعلی نے فوری موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت طارق ولد سید یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے جن کی شناخت کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم خطرناک راہزن گروہ کا سرغنہ ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے