جنوبی وزیرستان: زمینی تنازعے  پر دو اقوام کے مابین شدید فائرنگ  کا سلسلہ جاری

  جنوبی وزیرستان: زمینی تنازعے  پر دو اقوام کے مابین شدید فائرنگ  کا سلسلہ ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: زمینی تنازعے پر دو اقوام کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، جانی نقصانات کا خدشہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ غائب، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ مانتوئی میں گزشتہ شام وزیر اقوام کے دو ذیلی شاخ کوسم خیل اور طور خیل کے مابین زمینی تنازعہ پر ایک بار پھر أپس میں مورچہ زن ہوکر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، دونوں فریقین زمین دوز مورچوں سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں اور شہری آبادی پر جدید خود کار ہتھیاروں سے گولہ باری کررہے ہیں جس سنکڑوں کی تعداد میں لوگوں اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس نے فریقین کے مابین فائربندی کیلئے تاحال کسی قسم کی اقدامات نہیں اٹھائے جس سے جانی نقصانات کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -