فرنٹیئر کور کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

  فرنٹیئر کور کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان۔ سراروغہ ہسپتال میں پاکستان ہلال احمر مرج ڈسٹرکٹس کے زیر اہتمام و فرنٹیئر کور کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری طبی کیمپ میں میل و فیمیل ماہر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت میعاری ادوایات فراہم کی گئی، فری میڈیکل کیمپ سے مقامی اور دور دراز کے لوگوں نے استفادہ  حاصل کیا عمایدین علاقہ اور سماجی حلقوں نے پاکستان ہلال احمر اور فرنٹیئر کور ساؤتھ ویسٹ سراروغہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون اور نیک جذبہ کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -