صوابی‘ بدقماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن‘ 4 گرفتار

  صوابی‘ بدقماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن‘ 4 گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس کا جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے چار ملزمان گرفتار، دو عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول بمع 210 عدد کارتوس اور 503 گرام ہیروئن برآمدکر لیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوابی پولیس کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔دورانِ سرچ آپریشن چار ملزمان حمزہ،عزیر اور سکندر ساکنان مانیری جبکہ رضا اللہ سکنہ درہ صوابی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول بمع سینکڑوں کارتوس اور 503گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -