اہلیان علاقہ اچینی پایان اور دیگر علاقوں کا حکومت کو الٹی میٹم 

اہلیان علاقہ اچینی پایان اور دیگر علاقوں کا حکومت کو الٹی میٹم 

  

پشاور (نیوزرپورٹر)اہلیان علاقہ اچینی پایاں نے گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر حکومت کو 6 دن کا الٹی میٹیم دیدیا' اگر 6 دنوں کے اندر اندر گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اہلیان اچینی او ر دیگر دیہاتوں کے عوام مل کر رینگ روڈ کو بلاک کرکے ٹریفک کو بلاک کرکے ہرقسم کی آمدوفت کیلئے بند کردیا جائیگا اور حیات آباد کو گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی کاٹ دی جائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت  اور بجلی او رگیس انتظامیہ پر ہوگی ' گذشتہ روز اچینی پایاں این سی 123  اور اسکے ساتھ منسلک دیہاتوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور گیس کے کم پریشر کے حوالے سے اچینی پایاں حجرہ حاجی مستان شاہ میں مشران کا ایک اہم عوامی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں اچینی بالا،حاجی بانڈہ،اچینی میرہ،سنگو، سنگو لنڈے، سربند، پشتخرہ بالا، پشتخرہ پایاں کے عمائدین نے  شرکت کی جرگہ کی قیادت چیئر مین حاجی شہزادخلیل نے کیں اس موقع پر حاجی مستان شاہ،زرشاد جنرل کونسلر،قاری ظاہر پی کے 72امیدوار،حاجی زرعلی جنرل کونسلر،تاج رحمن کسان کونسلر،ملک اسد یوتھ کونسلر،اچینی پایاں،سابقہ ناظم حاجی بانڈہ ملک عاطف،چیئر مین مفتی مظہر شاہ بھی موجود تھے  اس موقع پر سابقہ ناظمین اورجرگہ مشران نے اپنے اپنے خطاب میں کہاکہ بزرگ شہری 'خواتین او ر بچوں کو بجلی او ر گیس کی لوڈشیڈنگ سے عاجز آگئے ہیں اور مزید غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے جس پر عوام کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شام کے بعد ہمارے علاقے غیر محفوظ ہو گئے ہیں اور آئے روز گھروں پر چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے کئی گھرانے چوری کی واردت میں لٹ چکے ہیں جبکہ متلقہ تھانوں میں رپورٹ میں اضافہ ہوچگا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں۔ اس موقع پر پی کے 72 کے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار قاری ظاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہی اسلام آباد جاکر جرگہ کا فیصلہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کو سناؤں گااوراگر 6 دنوں میں مسئلہ حل نہ ہوا تو اجتماعی طور پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اور تنظیم عہدیداران عوام کے حقوق کی خاطر استعفی دے د ینگے اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے ' جرگہ تقریب سے چیئر مین اچینی پایاں NC-123حاجی شہزاد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اچینی پایاں کے عوام اور منسلک دیہاتوں سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں اور سوتیلی ماں جیسا سلوک  بند کیاجائے کیونکہ اچینی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو سپوٹ کیا اور عوام میں صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور علاقے چوری کی وارداتوں سے امن وامان بھی خراب ہوچکا ہے عوامی حقوق کی خاطر ہم اپنا حقوق لینا جانتے ہیں اور اب فیصلے سٹرکوں پر ہونگے وفاقی اور صوبائی حکومت 6  دنوں کے اندر اندر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں اگر 6 دنوں کے اند ر اندر ہمارا مسئلہ حل نہ ہواتو اہلیان اچینی او ر دیگر دیہاتوں کے عوام مل کر رینگ روڈ کو بلاک کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا اور حیات آباد کو گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی کاٹ دی جائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -