اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئی،اعجاز علی

  اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئی،اعجاز علی

  

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئی۔کوچ اعجاز علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کی اور یہ بھی بتایا کے انشاللہ ہم اس ٹیم سے پرامید ہے کہ پاکستان اسلامک گیمز میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ایک مہینے سے جاری ٹریننگ کیمپ کو دو جگہ کراچی اور لاہور پر لگایا گیا تھا۔ بعد میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز میں پاکستانی ٹی شرٹس بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر عارف خان، فرحان الرحمان، فراز الرحمان، حق نواز، خالد شمسی، فواد الرحمان، اخلاق احمد، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چار رکنی قومی ٹیبل ٹینس ٹیم میں فہد خواجہ،تیمور خان، حور فواد اور حقہ حسن، کوچ اعجاز علی اور منیجر مس یاسرب شاہ شامل ہیں۔ چار رکنی کھلاڑی اور دو آفیشلز کے ساتھ قومی ٹیبل ٹینس ٹیم ساتھ اگست سے گیارہ اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے کے لے کراچی کے قائد اعظم ایئر پورٹ سے ترکی روانہ ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -