چیف الیکشن کمشنر‘ممبران کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع 

چیف الیکشن کمشنر‘ممبران کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع 

  

ملتان(نیٹ نیوز)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا گیا  دائرکئے جانے والے ریفرنس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ بیرون ممالک میں لاکھوں پاکستانی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف خلاف آئین فیصلے دیئے، اختیار نہ ہونے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے آرٹیکل 62 ایف کے اطلاق کا فیصلہ دیا، مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران خلاف آئین فیصلوں کے سبب عہدوں پر رہنے کے اہل نہیں، استدعا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

رجوع کرلیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -