صحابہ کرامؓ اور اہلبیت کی سیرت ہمارے لیے مشعلِ راہ:سلطان احمد علی
ملتان (سٹی رپورٹر) صاحبزادہ سلطان احمد علی نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ بیت اطہار کی
(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے-دیوان آف جونا گڑھ و چیئر مین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ بیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے- دینِ اسلام کی خاطر دی جانے والی قربانیوں میں خانوادہ اہلبیت ہمیشہ سرفہرست رہا، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے خانوادے نے میدان ِ کربلا میں دین اسلام کی بقا اور ناموس کی خاطر ایثار اور قربانی کی لازوال داستان رقم کی ہے۔ آپ کا مزید کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ اور اہلبیت کی سیرت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ موجودہ دور میں دینِ اسلام ہم سب سے بحیثیت قوم اور بحیثیت امت ایک سوال کر رہا ہے کہ جب ہمارے دین و ملت پر کوئی حرف آئے تو ایثار اور قربانی کے جذبے سے اپنے آپ کو بالکل اسی طرح سرشار کریں جیسے حق کی خاطر اور باطل کے خلاف امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے کنبے کی قربانی پیش کر کے ہمارے لیے بہترین مثال قائم کی- ان کا یہ عظیم عمل رہتی دنیا تک باقی رہے گا- آج ضرورت اِس امر کی کہ ہم اپنے درمیان لسانیت اور فرقہ واریت جیسی برائیوں اور باطل قوتوں کی جانب سے پیوست کی گئی تفریق کو مٹا کر اتحاد امت اور اسلام کی محافظت و پاسبانی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔