کالونیاں بنا کر شہریوں سے لوٹ مار،کیس کی سماعت22ستمبر تک ملتوی

کالونیاں بنا کر شہریوں سے لوٹ مار،کیس کی سماعت22ستمبر تک ملتوی

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) احتساب عدالت نمبر 2 ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ملزم شیخ شاہد جمال سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس نمبر 4 ایم /20 میں ملزم شاہد جمال(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 اور محمد حسین بابر کی بریت کی درخواست پر سماعت نیب پراسکیوٹر کی استدعا پر 22 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزکورہ ملزمان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 7 مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر گرین فورٹ پلس، فالکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹان، پروفیسر بلاک، مجتبی کینال اور القریش کالونی کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے۔ تاہم ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ ملزم کا موقف ہے ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں کسی اور کا فراڈ ان پر عائد کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -