سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، مینا جعفر لغاری

سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، مینا جعفر لغاری

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ عمران نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا۔ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفرخان لغاری نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ترقی کا سفر جہاں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 رکا تھااب دوبارہ وہا ں سے شروع ہو گا۔ ممبر قومی اسمبلی  جعفر خان لغاری کی استدعا پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے بیس ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے جاری کر دیے ہیں،ہلاک ہونے والے لوگوں کو اٹھ لاکھ روپے دینے کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں محکمہ مال اور دیگر اداروں کے تو سط سے سروے کرکے نقصا ن کا ازالہ ممکن بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کچہ کے علاقہ میں ڈاکووں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پولیس ملازم کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا۔ پولیس کے نواجوانوں نے راجن پور کے امن وامان کے قیام کے لیے جانوں کا   نظرانہ پیش کرکے امن کے قیام میں کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف وفود نے ان سے لغاری ہاوس میں ملاقات کرکے مسائل سے اگاہ کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے علاقہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والے فوجی افسران کی ہلاکت پر دعا مغفرت کی۔ اور قربانیوں کو سہرا۔گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -