ملتان میں آج165مجالس،73جلوس، سکیورٹی ہائی الرٹ

 ملتان میں آج165مجالس،73جلوس، سکیورٹی ہائی الرٹ

  

ملتان   (خصوصی رپورٹر) پولیس نے سات محرم الحرام کاسیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے ضلع ملتان میں 165 مجالس اور 73 جلوس ہوں گے جن میں 34 مجالس اور 12 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ان کی سیکیورٹی کے لیے 1849 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں 56 انسپکٹر، 110 سب انسپکٹر، 203 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 61 ہیڈ کنسٹیبل اور 1849 کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں 1858 وولنٹیرز ملتان پولیس کی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

معاونت کریں گے۔شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔ جلوس روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -