اقلیتی برادری کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے،گیان چند

اقلیتی برادری کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے،گیان چند

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کشمیر کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ کشمیری اپنی زندگی کے فیصلے اپنے عقائد کے مطابق کریں، یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارتی بربریت کشمیریوں کو ان کے مقصد سے روک نہیں سکتی۔ کشمیریوں کی 74 سالہ جدوجہد سے مودی سرکار اور بھارتی اسٹبلشمنٹ کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ کشمیر پر ان کی کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔  آزادی،  کشمیر کے عوام کا مقدر ہے،  وہ دن اب زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز کیوں نہیں 

 اٹھاتی۔ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ مودی سرکار آرٹیکل 370 اور 35 اے کو فوری طور پر بحال کرے۔  مودی سرکار کے یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -