حکومت میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے متحرک ہوگئی، حنیف پتافی

حکومت میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے متحرک ہوگئی، حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی تعمیر و ترقی دوبارہ وہاں سے شروع کرادی ہے جہاں پر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 سابقہ حکومت نے روک دی تھی بہت جلد پاکستانی چوک سے حیدریہ امام بارگاہ چوک تک سیوریج اور کارپیٹڈ روڈ،پل پیارے والی سے ڈسپوزل ورکس تک سیوریج لائن اور کالج چوک سے پل پیارے والی تک روڈ کی مرمت و بحالی شروع کردی جائے گی کالج چوک سے پاسپورٹ آفس چوک تک سیورج لائن اور گلستان سرور ڈسپوزل سٹیشن کا کام بھی کرایا جائے گاانہوں نے یہ بات پبلک ہیلتھ کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ایکسیئن پبلک ہیلتھ عدنان نصیر،ایس ڈی او عمر کھوسہ،سب انجینئر حبیب مستوئی اور دیگر موجود تھے ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میونسپل سروسز کی فراہمی اور مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہے عوام کا سرمایہ ان کے علاقہ کی تعمیر وترقی پر خرچ کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -