سکھر،دریائے سندھ کی سطح آب بلند ہونے کا سلسلہ جاری

  سکھر،دریائے سندھ کی سطح آب بلند ہونے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے سندھ کی سطح آب بلند ہونے کا سلسلہ جاری،گڈو پر۔درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب،کچے کا بڑا علاقہ زیر آب تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مون سون کی بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری یے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں کئی ہزار کیوسک کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال اب درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال میں تبدیل ہوگئی ہے گڈو بیراج 
پر پانی کی آمد 4 لاکھ 08 ہزار 655 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 77 ہزار 783 کیوسک ریکارڈ کیا گیا یے اسی طرح سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور وہاں پر پانی کی آمد 3 لاکھ 30 ہزار 085 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 625 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح برابر بلند ہورہی ہے کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 845 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار 440 کیوسک ہوگیا ہیگڈو کے مقام پر۔درمیانے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلابی ریلے نے کچے کے بڑے علاقے کو ڈبو دیا ہے اور وہاں پر بڑی تعداد میں لوگ پھنس کررہ گئے ہیں جبکہ سکھر بیراج اور گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے گھوٹکی،سکھر،کشمور  اضلاع کے حفاظتی بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے آبپاشی حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کا یہ سلسلہ مزید ایک سے دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔