یوم شہداء پولیس‘ آئی سی ایم ایس خیبر کیمپس میں تقریب

یوم شہداء پولیس‘ آئی سی ایم ایس خیبر کیمپس میں تقریب

  

پشاور(سٹی رپورٹر)یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے آئی سی ایم ایس خیبر کیمپس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج میں پولیس پرچم کشائی کی گئی اور پولیس شہداء کو خر اج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق اور دیگر پولیس افسران سمیت کالج کے ایم ڈی عماد بابر‘ پولیس شہداء کے بچوں اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق نے کہا کہ زندہ قومی اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی یاد میں اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے پولیس شہداء کو نہیں بھولے ہیں کیونکہ ان ہی کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے اس جنگ میں نہ صرف سیکورٹی فورسز اور پولیس نے قربانیاں دی ہیں بلکہ ایک عام آدمی سے لیکر وکلاء‘ صحافیوں اور تاجروں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ بعد ازاں کالج کے ایم ڈی عماد بابر نے پولیس شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے پولیس شہداء کے بچوں نے بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -