تھانہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی آٹھ قمار باز گرفتار

  تھانہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی آٹھ قمار باز گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹاون پولیس نے کینال روڈ اکیڈمی ٹاون میں قمار بازی کی محفل الٹتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق اطراف کے علاقوں سے ہے جو مقامی شخص چمن خان عرف بابو کے حجرہ میں قمار بازی میں مصروف تھے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 60 ہزار کے قریب نقد رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاون پولیس کو اکیڈمی ٹاون کینال ٹاون کے ایک مقامی شخص کے حجرہ میں قمار بازی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چمن خان عرف بابو کے حجرہ میں قمار بازی میں مصروف آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت علی احمد، مکرم، نواز خان، جاوید خان، کرامت خان، وکٹر مسیح، بابر مسیح اور اطلس خان کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام ملزمان ٹاون، اکیڈمی ٹاون، سربند اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 60ہزار کے قریب نقد رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -