کوہاٹ، کوتل ٹاؤن شپ کے مکینوں کا کم وولٹیج کیخلاف مظاہرہ
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوتل ٹاؤن شپKDA کے مکینوں کا بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پشاور روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واڈ چیئرمین ضیاء الرحمان، کونسلر قیصر صدیق ایڈووکیٹ، سعد قریشی اورسینئر قانون دان ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ کے ڈی اے کی بقایات90 فیصد ریکوری ہے اس کے باوجود کم ولٹیج اور ناروالوڈشیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صوبے پر فیول ایڈجسمنٹ لاگو نہیں ہوتا اس کے باوجود بجلی بلوں میں ہزاروں روپے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر لوگوں سے غنڈہ ٹیکس لیا جا رہا ہے مظاہرین نے موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور واپڈا سمیت محکمہ گیس کے اعلی حکام کو کم ولٹیج اور لوشیڈنگ ختم کرنے کیلئے دو دن کا الٹی میٹم دے دیا۔