بارش، گندم کی سینکڑوں بوریاں خراب ہونیکا انکشاف

بارش، گندم کی سینکڑوں بوریاں خراب ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، محکمہ خوراک کی نااہلی، مرکز نور پور مچھی والا کی سینکڑوں بوریاں بارش سے خراب ہوگئی محکمہ خوراک نے پھرتی دکھاتے ہوئے اسلام آباد بھجوانا شروع کر دی، تین روز قبل وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے دورہ راجن پور و ڈیرہ غازی خان کے دوران بارش سے گندم خرابی کا انکشاف اور ڈپٹی کمشنرز کو چیک کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی مگر محکمہ خوراک کے آفیسران زیادہ چالاک نکلے انہوں نے خراب گندم کو آرڈرز ملتے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
 ہی اسلام آباد روانہ کرنا شروع کر دیا فوڈ سپر وایزر انچارج محکمہ خوراک نور پور سنٹر احسن کی مبینہ غفلت و نااہلی کے سبب کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے راجن پور میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے اور خزانہ میں نقصان جمع کروانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے