میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کاسادھو بیلہ کا دورہ،صورت حال کا جائزہ لیا

میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کاسادھو بیلہ کا دورہ،صورت حال کا جائزہ لیا

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے سادھو بیلہ کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ڈرینج کا پانی بیک ہونے کی شکایات پر ہنگامی طور پر ٹریکٹر ماؤنٹین پہچانے کی ہدایت جاری کیں جس کے بعد مذکورہ مقام پر دو ٹریکٹر ماؤنٹین کی موجودگی یقینی بنادی گئی تاکہ نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بعد ازاں میونسپل کمشنر نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امام بارگاہوں اور مختلف علاقوں قریشی گوٹھ، شاہ پور، آباد، آرائیں و دیگر علاقوں کے دورے کئے اور عہدیداران و روٹ پرمٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کرکے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی، بلدیہ اعلی سکھر کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر عہدیداران کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری اور میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -