کامن ویلتھ گیمز‘ نور دستگیر بٹ  ملک کا فخر ہیں‘ شکیل احمد 

  کامن ویلتھ گیمز‘ نور دستگیر بٹ  ملک کا فخر ہیں‘ شکیل احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے کہا کہ اس ملک پاکستان کی بقاء سے لے کر سرحدوں کی حفاظت اور علم کے میدان میں بھی پاک سر زمین کے بیٹے اور بیٹیاں کسی سے کم نہیں یہ نوجوان طبقہ ہی اس ملک پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل ہیں گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نور دستگیر بٹ جیسے بیٹوں پر اس قوم کو اور ملک پاکستان کو فخر ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اس ملک پاکستان کو بے شمار قابل ہیروں سے نوازا ہے۔ کسی بھی ملک کو تباہ و برباد کرنا ہو تو اُس ملک کا تعلیمی نظام بگاڑ دیا جائے تو وہ ملک خود ہی تباہ و برباد ہو جائے گا۔ اور کچھ ایسا ہی ہمارے ملک پاکستان میں ہو رہا ہے۔ تعلیمی نظام کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ اقتداد میں آنے سے پہلے طلبہ کو خوب خواب دیکھائے جاتے ہیں اور اقتدار میں آتے ہیں حکومت سب سے پہلے تعلیمی بجٹ میں کٹ لگاتی ہے آج بھی سروے کیا جائے تو ملک پاکستان کی تمام جامعات میں مکمل سہولیات نہیں ہیں۔