پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا: رانا ثناء اللہ
ملتان (نیٹ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کبھی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا، پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا،بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے خون سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو چلا رہے ہیں، ان کی یہ جد وجہد کامیاب ہوگی۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیریوں کے حق پر ایک اور ضرب لگائی تھی، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے خون سے کشمیر(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کی جدوجہد آزادی کو چلا رہے ہیں، ان کی آزادی کی جد وجہد کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان ہمارے آباؤ و اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان پوری امت کی امیدوں کا مرکز ہے،ہم نبی ؐکی ناموس پر مر مٹنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ اور کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اور یہ ہمارے ایک منفرد مقام ہے۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے سے امت مسلمہ میں استحکام کا احساس پیدا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں مسلمان کہیں پر بھی مشکل کا شکار ہوں تو پہلا ردعمل پاکستان کی طرف سے ہی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے تعصب نے ثابت کیا کہ دو قومی نظریہ درست تھا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒنے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ایک وقت تھا کہ آل انڈیا مسلم لیگ 90 فیصد مسلمانوں کی نمائندہ جماعت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادی کی ایک طویل جدوجہد کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد قائداعظم محمد علی جناحؒ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہے اور ملک کی خدمت نہ کر سکے، ان کے بعد غیر جمہوری قوتیں ملک پر قابض ہو گئیں، 1973 میں ایک مرتبہ پھر جمہوری قوت نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب،جمہوری عمل ایک مرتبہ پھر آگے بڑھ رہا ہے، ہم مشکلات پر قابو پا رہے ہیں، ملک درست سمت میں گامزن ہے۔
وزیر داخلہ