سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے

  سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے

  

پشاور(سٹی رپورٹر) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSRelief) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دوسری ہنگامی امداد سے لدے (190 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 20 ٹرک NDMA کے حوالے کر دیئے۔2000 فوڈ پیکیجز بلوچستان اورعلاوہ دیگر شمالی علاقوں میں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں ایک فوڈ پیکیج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکیج سے 14000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔حال ہی میں Ksrelief نے NDMA کے تعاون سے بلوچستان کے 6 اضلاع (لیسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ) میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 3000 فوڈ پیکیجز تقسیم کئے جس سے 21000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -