مسلم امہ اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے‘ عبدالقدیر اعوان

مسلم امہ اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے‘ عبدالقدیر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم اُمہ کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے اس وقت دنیا میں دیکھیں تو امریکہ کی 52 ریاستیں ہوں یا یورپی یونین، ان سب نے اپنے آپ کو متحد رکھا ہوا ہے یہ اسلوب ہمارا اسلامی ورثہ ہے جسے کافر دنیا اپنا کر ترقی کر رہی ہے مسلمان ممالک بھی جب تک اکٹھے نہ ہوں گے ترقی ممکن نہ ہوگی اور ملت اسلامیہ کا نقطہ اتحاد نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلافت اسلامیہ کا قیام اُمت کے لیے فائدے کا سبب رہا خلافت میں بڑی برکات ہیں دین کی بات پر اپنی خواہشات کو رد کرنا پڑتا ہے اس میں ہماری اپنی بہت سی کمزوریوں کی وجہ سے زوال آیا جیسے خلافت میں بادشاہت وارد ہو گئی ہمارے ہاں تو خلافت لفظ کا استعمال بھی خطرناک سمجھا جاتا ہے حالانکہ امریکہ اور یورپ میں کتنے ممالک کا اتفاق ہے کتنے ہی پہلو ہیں جن میں اقوام عالم مل کر اپنے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔جب ہم اس پر بات ہی نہیں کریں گے تو عمل کیسے ہوگا اس وقت ضرورت ہے کہ اس طرف دیکھا جائے انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کی ذات علیم ہے وہ ازل سے جانتا ہے کہ کیا ہے اور کیا ہونا ہے مخلوق کا ڈر چھوڑ دو اللہ کریم سے ڈرو کسی کے اعتراض سے خوف نہ کھاؤ اپنا رخ صرف اللہ کی طرف رکھو سیدھا راستہ اختیار کرو۔ملت اسلامیہ کا نقطہ اتحاد نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے آ ج معاشرے میں فساد کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کہا کچھ جاتا ہے اور سننے والے تک کچھ اور پہنچتا ہے بہت سارے معاملات انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔کوئی بھی اصول جو قرآن و سنت سے اُمت کو نصیب ہوا اُس پر کافر بھی عمل کرے گا تو فائدہ اُٹھائے گا دین اسلام کے نفاذ سے نقصان نہیں بلکہ مخلوق کی بھلائی ہو