سید اور لغاری برادری کے دو گروہوں میں تصادم،5افراد زخمی

    سید اور لغاری برادری کے دو گروہوں میں تصادم،5افراد زخمی

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر کے علاقے گرم گودی میں  سید اور لغاری برادری کے دو گروہوں میں تصادم،فائرنگ،علاقہ میدان جنگ بن گیا،گولیاں لگنے سے دونوں گروہوں کے پانچ افراد زخمی، اسپتال منتقل، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود گرم گودی  کے علاقے میں بجلی کی تار لگانے کے معاملے پر سید اور لغاری برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہو گیا جھگڑے کے دوران دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں سید برادری کے سید لیاقت شاھ اور سید ھادی شاھ جبکہ لغاری برادری کے سعید لغاری،اکبر لغاری اور نظیر گوپانگ زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر کے کشیدگی بڑھنے کا خدشات کے نظرعلاقے کا محاصرہ کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -